وزیرِاعظم سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی ، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، اراکینِ صوبائی اسمبلی محمد وارث عزیز، میاں محمد عاطف، چوہدری ساجد محمود، اور ناصر احمد عباسی نے شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان کبھی بھی خود کو کمتر مت سمجھیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ بڑے اہداف کے حصول کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں ۔ بڑا انسان ہی بڑے خواب دیکھتا ہے اس کیلئے محنت کرتا ہے اور محنت کرنے والا شخص ہمیشہ آگے نکل جاتا ہے۔

زیراعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس غریب گھرانے کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، خیبر پختونخوا میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی طرف نکل گئے ہیں، سڑکوں پر سونے والوں کیلئے ہم نے پناہ گاہیں بنائی ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اسلامی ریاست میں انسانیت ہوتی ہے، انسانی معاشرے میں احساس ہوتا ہے اور جانوروں کے معاشرے میں کمزور بھوکا مرجاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آر او ہے، بھیگ مانگ کر امداد لے کر کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی، اگر دنیا سے عزت کرانی ہے تو سب سے پہلے اپنی عزت کرنا ہوتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر 70فیصد پروگرام ہمارے خلاف چلتے ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں ایسی کوئی حکومت نہیں آئی جس نے میڈیا کو آزاد رکھا ہو۔ ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی ہمیں آزاد صحافیوں سے فرق نہیں پڑتا۔

The post وزیرِاعظم سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email