آسام سے مسلمانوں  پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں،فواد چوہدری

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدی نے کہا ہے کہ کشمیر کے بعدآسام سے مسلمانوں پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائےجانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے ۔

 وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم  عمران خان ایک بارپھراقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونیوالے مظالم کی طرف دلوائیں گے۔

The post آسام سے مسلمانوں  پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں،فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email