امریکی وی لاگر یوٹیوبر اینجلا کارسن کی پاکستان ریلوے کی تعریف

امریکی وی لاگر یوٹیوبر اینجلا کارسن نے پاکستان ریلوے کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وی لاگر یوٹیوبر اینجلا کارسن نے پاکستان ریلوے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ سے پاکستان میں ہوں، چار مرتبہ ٹرین پر سفر کیا اور ہر مرتبہ سفر انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور سے ملتان، بولان سے کوئٹہ، سبی اور ملتان سے بہاولپور کا سفر ٹرین پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹرین کو کم آمدن والے افراد کی سواری سمجھا جاتا ہے جبکہ امریکہ میں امیر اور درمیانے درجے کے افراد ٹرین پر سفر کرتے ہیں اور یہ بڑا مزیدار سفر ہوتا ہے۔

اینجلا کارسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اینجلا کارسن کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے اور اس سے پہلے وہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم پر بھی وی لاگ بنا چکی ہیں جسے اب تک دو لاکھ سے زائد لوگ ملاحظہ کر چکے ہیں۔

The post امریکی وی لاگر یوٹیوبر اینجلا کارسن کی پاکستان ریلوے کی تعریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email