مہنگے داموں گندم کی درآمد، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

مہنگے داموں گندم کی درآمد پر آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی منظوری کے بعد ٹی سی پی نے گندم کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع ٹی سی پی کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے چار کمپنیوں کو گندم کی درآمد کے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔

ذرائع ٹی سی پی کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم فی کلو 66 روپے تک پڑے گی اور فی میٹرک ٹن 383.50 ڈالر کی ہو گی۔ ڈالر مہنگا ہوا تو روپے میں گندم کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع ٹی سی پی نے کہا کہ چار کمپنیوں کو 5 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع ٹی سی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں یوکرائن، رومانیہ اور بلغاریہ سے گندم درآمد کی جائیگی جبکہ روس کی گندم پر برآمدی ڈیوٹی زیادہ ہونے کی وجہ سے نا ممکن ہے۔

ذرائع ٹی سی پی نے یہ بھی کہا کہ 5 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم دسمبر اور جنوری میں پاکستان پہنچ جائے گی اور ٹی سی پی کی جانب سے اب تک 16 لاکھ 60 ہزار ٹن گندم درآمد کی گئی ہے۔

ذرائع ٹی سی پی کا مزید کہنا تھا کہ ای سی سی نے 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دی تھی۔

The post مہنگے داموں گندم کی درآمد، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email