پاکستان کی 3 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 3 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام پرمذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 3 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت  کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں اڑی سیکٹر کے 65 سالہ بزرگ بھی شامل تھے، یہ کشمیریوں کے خلاف صدیوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک اور مثال ہے۔

عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ ایل او سی کے قریب اڑی میں انسداد دہشتگردی کا یہ خود ساختہ آپریشن بھارتی فالس فلیگ آپریشن ہے، پاکستان اس حوالے سے دنیا کو پہلے ہی تنبیہہ کر چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے خودساختہ تلاشی و گھیراو آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، رواں برس 100 سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔

The post پاکستان کی 3 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email