سنگل ونڈو نظام سے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں گی، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سنگل ونڈو نظام سے کاروبار کرنے میں وقت کی بچت اور آسانیاں پیدا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کونسل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نظام بین الاقوامی تجارت کے انتظامی امور کیلئے وزارتوں اور محکموں کو جوڑے گا جبکہ تجارت اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ فریقین کو معلومات اور دستاویزات میسر آسکیں گی۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ سنگل ونڈو کا دوسرا اور تیسرا فیز آئندہ دو سال میں مکمل ہوگا اور اس نظام سے غیر ضروری اخراجات کم ہوسکیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو سنگل ونڈو کے حوالے بھرپور تعاون کی ہدایت دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سنگل ونڈو نظام سے کاروبار کرنے میں وقت کی بچت اور آسانیاں پیدا ہوں گی، پاکستان خطے میں تجارت اور ٹرانزٹ کا مرکز بن سکے گا۔

The post سنگل ونڈو نظام سے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں گی، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email