خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھنے سے متعلق خبر کی وضاحت وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھنے سے متعلق خبر کی وضاحت پیش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان کو خط لکھنے سے متعلق خبر کی وضاحت کر دی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا کہ مذکورہ معاملے پر وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے سے متعلق بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر درست نہیں ہے اور کچھ ٹی وی چینلز نے مذکورہ خط کو غلط انداز میں رپورٹ کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسلئہ حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم کو کوئی خط ارسال نہیں کیا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسلئہ حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں منتخب عوامی نمائندوں نے صوبے کے بعض اضلاع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسلئہ اٹھایا تھا اور منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سے اس مسلے کے حل کے لیے  پیسکو حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندگان کی شکایت پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو معاملہ فوری طور پر پیسکو حکام تک پہنچانے کی ہدایت کی اور پھر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف پیسکو کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا تھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ مراسلے میں چیف پیسکو کو صوبہ بھر خصوصاً پشاور میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو ضروری احکامات جاری کرنا معمول کی کارروائی ہے۔

The post خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھنے سے متعلق خبر کی وضاحت وزیر اعلیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email