مہنگے داموں گندم کی درآمد ، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

مہنگے داموں گندم کی درآمد کی وجہ سے آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع ٹی سی پی کے مطابق ٹی سی پی نے چار کمپنیوں کو گندم کی درآمد کے ٹینڈر جاری کیے ہیں ، درآمدی گندم فی کلو 66 روپے تک پڑے گی اور فی میٹرک ٹن 383.50 ڈالر کی ہوگی ، ڈالر مہنگا ہوا تو روپے میں گندم کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع ٹی سی پی کا کہنا ہے کہ چار کمپنیوں کو 5 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کے ٹینڈرز جاری کیے ہیں ، روس کی گندم پر برآمدی ڈیوٹی زیادہ ہونے کی وجہ سے روسی گندم کی درآمد ناممکن ہے ، پاکستان میں یوکرائن، رومانیہ اور بلغاریہ سے گندم درآمد کی جائیگی ، 5 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم دسمبر اور جنوری میں پاکستان پہنچ جائیگی۔

واضح رہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے اب تک 16 لاکھ 60 ہزار ٹن گندم درآمد کی ہے ، ای سی سی نے 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دی تھی۔

The post مہنگے داموں گندم کی درآمد ، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email