جے ای ایس ٹی ٹیسٹ، سیکریٹری تعلیم سندھ کا بیٹا، بیٹی بھی فیل

 جے ای ایس ٹی ٹیسٹ میں سیکریٹری تعلیم سندھ کا بیٹا اور بیٹی بھی فیل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں گا اگر ایک پیسہ لیکر کسی کو بھرتی ٹیسٹ میں پاس کیا گیا ، 46546 اساتذہ  کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا تھا ، جونیئر ایلمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے لیے صرف 12سو امیدوار پاس ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھرتیوں کے لیے مافیا سرگرم ہوتی تو صرف 12 سو پاس نہ ہوتے ، سیکریٹری تعلیم سندھ کا بیٹا، بیٹی بھی ٹیسٹ میں فیل ہوئے ، میرے پرسنل سیکریٹری کا بھائی بھی ٹیسٹ میں فیل ہوا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا واضح پیغام ہے کہ استاد میرٹ پر آئیں گے ، خالی رہ جانے والی نشستوں پر پالیسی میں نرمی کر سکتے ہیں۔

The post جے ای ایس ٹی ٹیسٹ، سیکریٹری تعلیم سندھ کا بیٹا، بیٹی بھی فیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email