معروف کلاسیکل موسیقار فتح علی خان کی طبیعت ناساز

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف کلاسیکل موسیقار فتح علی خان کی طبیعت شدید خراب ہو گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق معروف کلاسیکل موسیقار فتح علی خان طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔

اس حوالے سے کلاسیکل موسیقار فتح علی خان موسیقار کے بیٹے تصور علی خان نے بتایا ہے کہ استاد فتح علی خان کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

فتح علی خان کے بیٹے نے کہا کہ والد کوسانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔

موسیقار فتح علی خان کے بیٹے تصور علی خان نے والد کے مداحوں سے  دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

The post معروف کلاسیکل موسیقار فتح علی خان کی طبیعت ناساز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email