عدنان صدیقی کا اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے ماضی کے سینئر اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ ہم نے ایک اور ستارہ کھو دیا، طلعت اقبال پاکستان شوبز انڈسٹری کے سنہری دور سے تعلق رکھتے تھے۔

عدنان صدیقی نے اداکار کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ طلعت اقبال صاحب 70 اور 80 کی دہائی کے ایک حقیقی ستارے تھے۔

واضح رہے کہ ماضی کے سینئر اداکار طلعت اقبال مختصر علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔

اداکار طلعت اقبال کے اہلِ خانہ نے اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق کی۔

اداکار طلعت اقبال عرصۂ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے۔

اداکار طلعت اقبال کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ طلعت اقبال 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج اور مصنوعی تنفس پر تھے۔

واضح رہے کہ اداکار طلعت اقبال نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیئے۔

 جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

The post عدنان صدیقی کا اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email