وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سویڈن کی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سویڈن کی وزیر خارجہ محترمہ اینا لنڈے کی  ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سویڈن کی وزیر خارجہ محترمہ اینا لنڈے سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سویڈش ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا  جبکہ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بتدریج بڑھتے ہوئے کثیرالجہتی  تعلقات کو کثیرالجہتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی  زور دیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کا حوالہ دیتے ہوئےوزیر خارجہ نے سویڈن کےساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو سراہااور اسے مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے گذشتہ ماہ ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سویڈن کو یورپی یونین میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے  کہا کہ سویڈن کی موثر کاروباری کمپنیاں، پاکستان کے “بزنس فرینڈلی “ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  مزید کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے مابین دو طرفہ تجارت سرمایہ کاری ، صاف توانائی  ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سویڈن کی وزیر خارجہ کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی۔

واضح رہے اس سے قبل  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

 ملاقات میں  ونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پرزور دیا تھا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیا  تھا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے  اقوام متحدہ ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا  تھا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر  بھی زور دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے  کہا  تھا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی اور  باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا   تھا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

ملاقات میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے کابل سے، انڈونیشین سفارتی عملے کے محفوظ انخلاء  میں سہولت کی  فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

The post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سویڈن کی وزیر خارجہ کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email