گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا متحدہ عرب امارات میں بھی مقبول

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے پشتو گانے ’لارشہ پخاورتا‘ کو پسند کرنے پر متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پشتون بہن بھائیوں کے لئے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

معروف عربی جریدے خلیج ٹائم کے مطابق  پاکستانی گلوکار علی ظفرکا پشتو زبان میں ریلیز کیا گیا پہلا گانا ’لارشہ پخاورتا‘ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔

یہ گانا متحدہ عرب امارات میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اپنے پہلے پشتون گانے کی اس کامیابی پر علی ظفر نے یو اے ای میں رہنے والے اپنے تمام پشتون بہن بھائیوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سارے پشتون بہن بھائی رہتے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ آپ ’لارشہ پخاورتا‘ گانے کو بہت پسند بھی کر رہے ہیں اور اس سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ علی ظفر نےاپنے کیرئیر کا پہلا پشتو گانا ریلیز کر دیا ہے ، یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی ۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں گلوکار کے ساتھ معروف پشتون گلوکارہ گُل پانڑہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام ’لاشار پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

 

The post گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا متحدہ عرب امارات میں بھی مقبول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email