کشمیر میں نظریاتی بات کو سمجھنے والے لوگ زیادہ ہیں ، علی محمد خان

وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں نظریاتی بات کو سمجھنے والے لوگ زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوتھ کونسل پاکستان کی حلف برداری تقریب سے وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دو طرح کے لوگ ہیں ، ایک جن میں کچھ کرنے کا جذبہ ہے ، دوسرے صرف تماشائی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر اس شخص کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں جو کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہے ، بعض اوقات انسان کی نیت اچھی ہوتی ہے لیکن کامیابی دیر سے ملتی ہے ، علی گیلانی صاحب وہ شخصیت تھے جو کہتے تھے میں پاکستانی ہوں ، پاکستان ہمارا ہے ، بہتر سے بہترین کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا ہے کہ حلال دولت کمائیں ترقی کرنا آپکا حق ہے ، لیکن ایک جدوجہد سید علی گیلانی اور برہان وانی نے بھی کی ، وقت آئے گا ایک بار پھر پاکستانی پرچم اس جگہ دوبارہ لہرائیں گے ، دنیا کی بہترین فوج پاکستان اور بہترین ایجنسیاں پاکستان کے پاس ہیں۔

وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سلام ہے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو ، تمہارے پرنس اور پرنسز کے لیے پاکستان محفوظ ہے لیکن باقی تمہارے شہریوں کو پاکستان میں خطرہ ہے ، تم سازشیں کرو ہم تمہارا مقابلہ کریں گے۔

اس سے قبل وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی وی بتدریج خسارے سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں پی ٹی وی سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے۔

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا تھا کہ 2018 میں پی ٹی وی کا خسارہ 11 ارب سے زائد تھا اور دو سال میں پی ٹی وی کے خسارے میں دو ارب کی کمی آئی ہے۔

The post کشمیر میں نظریاتی بات کو سمجھنے والے لوگ زیادہ ہیں ، علی محمد خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email