پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے ہم مزید نکھاریں گے،سربراہ آئی ٹو سی کمپنی

دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی آئی ٹو سی کے سربراہ جان پال ایلس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے جسے ہم مزید نکھاریں گے  اور نوجوانوں کے لئے مزید مواقع پیدا کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی آئی ٹو سی کے سربراہ جان پال ایلس نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی(انفارمیشن ٹیکنالوجی) کے شعبے میں کروڑوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت مزید مضبوط ہو گی۔

 جان پال ایلس کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی امریکہ، کینڈا، سمیت دنیا کے 17 ممالک میں کام کر رہی ہے۔

آ ئی ٹو سی کمپنے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری سے لاہور میں ملازمین کی تعداد ڈھائی ہزار تک ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے ۔

آئی ٹو سی کمپنئ کے سربراہ جان پال ایلس کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حالات بہتر ہونے کی وجہ سے دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں  سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

The post پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے ہم مزید نکھاریں گے،سربراہ آئی ٹو سی کمپنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email