احسن محسن کو منال خان کی طرف سے سالگرہ پر کیا سرپرائز ملا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف سابق اداکار احسن محسن نے شادی کے بعد گزشتہ دنوں اپنی پہلی سالگرہ منائی۔

شادی کے بعد پہلی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ منال خان نےاپنی انسٹا اسٹوریز پر اپنے کمرے کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ منال خان نے احسن محسن کو برتھ ڈے سرپرائز دینے کے لیے اپنے کمرے کو انتہائی خوبصورت انداز میں سِلور، نیلے اور سفید رنگ کے غباروں سے سجایا  تھا۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احسن محسن کی نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ احسن محسن کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی

اس سے قبل  اداکارہ منال خان نے شادی کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی ہے۔

اداکارہ منال کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی شادی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ نے کیپشن میں قبول ہے بھی لکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

 اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ پیچ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by . (@_trendytwins)

View this post on Instagram

A post shared by . (@_trendytwins)

دوسری جانب اداکارہ منال نے شادی کے دن سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔

  

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post احسن محسن کو منال خان کی طرف سے سالگرہ پر کیا سرپرائز ملا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email