پی ایم ڈی اے کی سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل پر وارننگ جاری

پی ایم ڈی اے نے سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل پر وارننگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی اے نے سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں 28 ستمبر تا 2 اکتوبر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی اے کا کہنا تھا کہ اس دوران سندھ میں گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

پی ایم ڈی اے سندھ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے شہروں میں تمام بل بورڈز کو ہٹا دیں تاکہ شہری آئندہ ہونے والے حادثوں سے بچ سکیں۔

پی ایم ڈی اے سندھ نے مزید کہا کہ شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے تو ادارے تمام تر انتظامات کر کے رکھیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کراچی میں آج اور کل بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 30 ستمبر تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان رہے گا۔

The post پی ایم ڈی اے کی سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل پر وارننگ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email