بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی ہیڈکوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیسی ملازمین سے درخواست ہے کہ وہ ادارے کی بہتری کے لیے  کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تاثر ہے کہ یونین میں  شامل ملازمین کام نہیں کرتے ہیں ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ورکرز کے لیے بڑا ویژن ہے ، میں بطور وزیر کچھ نہیں کرسکتا جب تک پارٹی لیڈر شپ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ڈائریکشن نہ ہو۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ سوشل سیکورٹی کے تحت مزدوروں کے اہل خانہ کو صحت و تعلیم دی جائے ، بینظیر مزدور کارڈ سے جعلی مزدوروں کے کارڈز کی روک تھام ہدف تھا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں مزدوروں کے بہت مسائل ہیں ، غربت کے خاتمے اور مزدوروں کی بہتری کے لیے بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگست2019سےفروری2020تک محکمہ تعلیم وزیراعلیٰ کےپاس تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سردارشاہ اگست2019تک وزیرتعلیم سندھ رہے ، فروری2020میں وزیرتعلیم کاقلمدان سنبھالا ، میرے وزیر بننے سے پہلے فرنیچر خریدنے کا ایک ٹینڈر ہوا تھا۔

سعید غنی نے کہا تھا کہ کمیٹی نےٹینڈرزمنسوخ کیے اور 2019 میں ایک بارپھرٹینڈرز دیے ، میرے دور میں بڑی کمپنیز نے بولیاں لگائیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے اے ون گریڈ کی لکڑی کا استعمال کرنے کا کہا ، جب فرنیچر کا ٹینڈر ہوا تو کاقلمدان وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تھا۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا، سعید غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email