پرینیتی چوپڑا نے اپنی ’ہیپی‘ تصاویر شیئر کردی

بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی ہیپی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا آج کل اپنی چھٹیاں گزارنے مالدیپ گئی ہوئیں ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی ہنستی، مسکراتی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ایک خوبصورت وائٹ آؤٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بہت خوش ہیں۔

یہ تصاویر اداکارہ نے اس ریسورٹ میں لی ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیوں کے دوران قیام کرر رہی ہیں جبکہ اس کا منظر بے حد حسین ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ کو مٹی سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان میں خوشی کا احساس پیدا کر رہا ہے۔

تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے ریسورٹ لے منظر اور وہاں کے موسم سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ ان کا اس آؤٹ فٹ میں بولڈ انداز اداکارہ کے فیشن سینس کی عکاسی کر رہا ہے۔

The post پرینیتی چوپڑا نے اپنی ’ہیپی‘ تصاویر شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email