گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 2.10فیصدرپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 2.10فیصدرپورٹ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 2.10فیصدرپورٹ کی گئی جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح1.59فیصد رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 16نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 345 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق نئے مثبت کیسز صوبے کے06اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد31ہزار862ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان  کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 31ہزار 285 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان  کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے763ٹیسٹ کئے گئے۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح 2.10فیصدرپورٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email