صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج بروز جمعہ دن صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس ارٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت بلایا گیا گیا ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کونسل کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد دیتا ہوں، انجینئرنگ کا پیشہ قوموں کی تعمیر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کررہی ہے، اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد امریکہ کو بھی خیال آگیا ہے کہ جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

 انھوں نے کہا تھا کہ آج انجینئرز کو ہم بیرون ملک زیادہ نہیں بھجوا رہے، انجینئرنگ کا شعبہ آج کے دور میں بہت اہم ہے، دنیا بھر میں پاکستان کے انجینئرز نے اہم کردار ادا کیا ہے، آج بھی پاکستانی انجینئر ز کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے، یونیورسٹیوں میں انجنیرنگ کی تعلیم بامقصد ہونی چاہیے اور انجینرنگ کی تعلیم کے حوالے سے صنعت اور انجینئرز میں تعاون اور رابط ہونا چاہیے۔

 

The post صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email