اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں کے لیے قرضوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی گاڑیوں کے لیے  قرضوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افراط زر اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ  بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کسی ایک فرد کے لیے گاڑی کے قرضے کی حد 30 لاکھ سے زائد نہیں ہوگی، گاڑی کے لیے قرض لینے والا 15 نہیں 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ دے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ حد 7 سال سے کم کرکے 5 سال کردی گئی ہے جبکہ پرسنل لون کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سے کم کرکے 3 سال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں بینکوں نے گاڑیوں کے لیے 360 ارب روپے کے قرضے جاری کیے تھے۔

The post اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں کے لیے قرضوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email