چیئرمین کشمیر کمیٹی کی اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر سے ملاقات

کشمیر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی  کی اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کشمیر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈ لاین پر ہوئی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی سی سی کا بھارتی حکومت کو واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کریگی، عالمی کھلاڑی ہرشل گبز اور تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے ، دونوں کھلاڑیوں ، انکے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے مزید کہا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی فخر زمان، شاداب خان، عثمان قادر، امام الحق اور محمد حسنین کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردے گا ، بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھے ، کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گزارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کریں۔

The post چیئرمین کشمیر کمیٹی کی اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email