کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی معطل

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی تاحال برقرار ہے،  کراچی کے مختلف علاقوں میں رات  3 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل ہونے والی تیز ترین بارشوں کے بعد باغ کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلشنِ معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال ، شادمان ٹاؤن ، ناظم آباد، ملیر، صدر ،لیاری سمیت اورنگی ٹاؤن، لانڈھی اور گلشن حدید میں بھی رات 3 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

واضح رہے کہ شہرقائد میں آج بھی بارش کا امکان ہے، آج شام تا 26 ستمبرتک شہر میں بارش متوقع ہے، اس دوران گرج چمک اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 7 دنوں کیلئے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی بھی کردی ہے، محکمہ مو سمیات کے مطابق ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے، پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

The post کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی معطل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email