متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ 1850 سے زائد فیڈز سے بجلی کی فر اہمی جاری ہے، ایف بی ایریا، گلستان جوہر، سرجانی، لیبر اسکوائر اور ابراہیم حیدری کے علاقوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ مقامی فالٹ کی درستگی کے لیے عملہ متحرک ہے، بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں اور برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنمائی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس اور کے الیکٹرک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور لائیو ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

The post متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email