پاکستان اور آسٹریلین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا ورچول اجلاس

پاکستان اور آسٹریلین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا ورچول اجلاس ہوا ہے جس میں مریم اورنگزیب اور سینیٹر رانا مقبول نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور آسٹریلوی ہائی کمشر ڈاکٹر جوفریشہ نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے رو ون رامسے اور انٹڈریو نے قیادت کی، اجلاس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دو طرفہ تعلقات کو سراہا گیا۔

اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی افیئر، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، زراعت اور اسپورٹس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آسٹریلوی ہائی کمشین کی جانب سے افغانستان سےآسٹریلین افسران اور شہریوں کے انخلامیں مدد کرنے پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

The post پاکستان اور آسٹریلین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا ورچول اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email