تشویشناک حالت میں ماں کی گود میں تڑپتا بچہ انصاف کا منتظر ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تشویشناک حالت میں ماں کی گود میں تڑپتا بچہ انصاف کا منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ تین روز قبل ایک معصوم بچے کو درندوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تشویشناک حالت میں یہ بچہ ماں کی گود میں تڑپتا انصاف کا منتظر ہے۔

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ ان درندوں کو بھی بچانے کے لیے سندھ حکومت خود میدان میں ہے۔

حلیم عادل نے کہا کہ پولیس حسب معمول سندھ حکومت کی غلامی میں مصروف ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہم انصاف دلائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس کو واقعے پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

The post تشویشناک حالت میں ماں کی گود میں تڑپتا بچہ انصاف کا منتظر ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email