آدھے گھنٹے کی بارش نے کراچی کی حالت ابتر کردی ہے ، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آدھے گھنٹے کی بارش نے کراچی کی حالت ابتر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے شارع فیصل کا دورہ کیا اور اپنے ویڈیو پپغام میں کہا کہ بارش کے پانی سے مین شاہراہ مکمل ڈوب چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے شارع فیصل پر تیر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی کے حالات بہتر ہوگئے ہیں ، کہاں ہیں شہر کے ایڈمنسٹریٹر، وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ؟

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول آؤ دیکھو جب زیادہ بارش آتا ہے تو کراچی کا برا حال ہوتا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن کے چیف مینیجر بنے ہوئے ہیں، نالائق اعلیٰ کہتا ہے کہ ہمیں صحت کارڈ کی ضرورت نہیں، سندھ کے باشعور لوگ ضرور کھڑے ہونگے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا 2018 میں ہم اچھے امیدوار کھڑے نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں ہارے، وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں عوام مصیبت میں ہیں، وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سندھ کے لیے فکرمند ہوں، گھبرانا نہیں ہے، پی ٹی آئی سندھ میں 2023 میں حکومت بنائے گی، بلاول کے حلقہ لاڑکانہ اور زرداری کے حلقہ نواب شاہ میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سندھ پی ٹی آئی کا ہوگا، بہت جلد سندھ سے بڑی بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

The post آدھے گھنٹے کی بارش نے کراچی کی حالت ابتر کردی ہے ، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email