حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی اور ویڈیو شیئر کردی

تنازعات کا شکار رہنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر کے پہلے سے شادی شدہ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہونے کے دعوے سےمکر گئیں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر  نے کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پی پی پی سے ہے۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔

حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

 چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتائے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کے دعوے کے بعد سعید غنی سمیت کئی پیپلز پارٹی اراکین نے دلچسپ بیانات بھی دیے اور ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اُس وقت حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے،وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں۔

حریم شاہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔

شوہر پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں:حریم شاہ—فوٹوبشکریہ حریم

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے تب سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔

تاہم اب حریم شاہ شوہر کے رکن سندھ اسمبلی ہونے سمیت شادی شدہ ہونے کے دعوے سے مکر گئی ہیں۔

حریم شاہ نے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں کہا کہ ‘وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا ‘۔

شوہرآصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بہت قریب ہیں:حریم شاہ—فوٹوبشکریہ حریم

حریم شاہ نے کو اپنے شوہر بلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بلال شاہ کو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

ابھی تک حریم شاہ کی بلال شاہ سے شادی کی تصدیق کسی اور ذرائع نے نہیں کی ہے۔

جبکہ حریم شاہ نے نکاح نامہ کی تصویر یا دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے اجتناب کیا ہے ۔

The post حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی اور ویڈیو شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email