پنڈی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں،رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ۔‘

ان کا کہنا تھا کہ  پنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں، اس میں بہترین پرفارم کرنے والی ٹیم جیتے گی۔

رمیز راجہ نے لکھا کہ اس سے زیادہ ضروری  ہے کہ ہمارے پرجوش مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں قائم رہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

The post پنڈی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں،رمیز راجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email