ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم بھی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں ، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم بھی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے کافی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ، چیزیں گردش کررہی ہیں کہ حکومت بضد ہے ای وی ایم کو لیکر ، ایسی باتوں سے عوام کو فائدہ نہیں ہورہا، عوام کنفیوز ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انتخابات کے بعد تنازعات ملک کی جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے ، ملک کے تمام بڑے اداروں نے اتفاق کیا تھا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی جانب جانا ہوگا ، ہم نے مشین تین مہینے میں بنا دی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمیں ریکوائرمنٹس بتائیں ، الیکشن کمیشن نے کافی نکات ہمیں بتائے۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم سے متعلق ہماری رہنمائی کی ، ہم نے ای وی ایم کا لائیو ڈیموں بھی دیا ، ہم نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی ، بدقسمتی سے اپوزیشن نے ای وی ایم کا جائزہ نہیں لیا ، اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت کی ، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے لیے ٹیکنیکل ٹیم بنائی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پہلی میٹنگ 8 ستمبر کو ہوئی الیکشن کمیشن میں ، ہمارا یہ مقصد نہیں ہے کہ 2023 کے الیکشن میں یہی مشین ہو جو وزارت سائنس نے بنائی ہے ، ہم نے مشین بنا کر ثابت کیا کہ ہمارے ملک یہ تمام چیزیں ہوسکتی ہے ، ہمیں اپنی وزارتوں پر انحصار کرنا چاہیے ، ہمیں اپنے آپ پر انحصار کرنا چاہیے ، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم بھی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ الیکشن کے لئے یہی مشین استعمال کی جائے ، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ، الیکشن کمیشن نے خود کہا ہے کہ مشین ہونی چاہیے اور غلطی سے پاک ہونی چاہیے ، الیکشن کمیشن کی یہ بات خوش آئیند ہے ، ہماری حکومت قطعی طور پر کسی چیز کو تھوپنا نہیں چاہتی ، ماضی میں انتخابات شفاف نہیں ہوئے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی الیکشن پراسیس کا نیوٹرل ایمپائر ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ مشین آنے سے ہمارے ووٹ بڑھ جائیں گے ، ٹیکنیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے ، ہماری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ جلد از جلد پرپوزل دے ، الیکشن کمیشن ای وی ایم پر پراسیس کو آگے بڑھائے ، اپوزیشن کے اعتراضات فرضی ہیں ، مشین کا ڈیمو کرتے ہیں تو اپوزیشن انکار کرتی ہے جیسے وہ مشین کو ہاتھ لگائیں گے تو کرنٹ لگے گا ، ہم نے ایک ماڈل دینا تھا سو دے دیا ، اس مشین کو نہ قبول کریں مگر کانسپٹ کو تو مانیں ، اپوزیشن کو پرانے سسٹم میں فائدہ ہے، اس میں وہ دھاندلی کر سکتے ہیں۔

The post ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم بھی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں ، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email