وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری سمیت دیگر گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دیدی، چینی کی درآمد تین مراحل میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

The post وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email