پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگارہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگارہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سی پیک اتھارٹی کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس میں تعاون پر چینی دوستوں کے مشکور ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورحکومت میں پاک چین تعلقات بلندیوں کی طرف گامزن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ پنجاب کا نیشنل جی ڈی پی میں شیئر سب سے زیادہ ہے،صوبے میں کاروبار دوست ماحول اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے لئے صورتحال انتہائی موزوں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگارہیں، پنجاب میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ چینی دوستوں کو پنجاب کی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں – پنجاب میں انڈسٹریز کے قیام کے لئے انہیں تمام تر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی-

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی آپریشنل ہو چکا ہے ، سپیشل اکنامک زون میں 1050 ایکڑ پر محیط قطعہ اراضی چائنہ زون کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں ایگریکلچر سیکٹر میں گروتھ کا خاصا پوٹینشل موجود ہے، چین سے آنے والے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پنجاب میں لینڈ لیز پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت چین اور ان کے اداروں کے حکومت پنجاب سے غیرمتزلزل تعاون پر مشکور ہیں، پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ سوشل اکنامک پراجیکٹس میں معاونت کرنے والے ماہرین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، سوشل اکنامک پراجیکٹس کوفیڈ بیک کے لئے چینی ایکسپرٹ ٹیم سے شیئر کیاگیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زراعت،لائیوسٹاک، آبی ذخائر،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں جبکہ کورونا کے باوجود حکومت پنجاب نے سی پیک کے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیشرفت کی ۔

انہوں  نے کہا کہ پنجاب میں مختلف مقامات پر ڈیموں اور نہروں کی تعمیر کے ذریعے زراعت کو فروغ دیا جاسکتا ہے، ان منصوبوں کو آئندہ جوائنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کے علاقے وہوا، سانگھڑ اور چاچڑ رودکوہی میں ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ صحرائے چولستان کو سیراب کرنے کیلئے رحیم یار خان میں نئی نہربنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہا کہ 135 میگاواٹ کا تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے انرجی پراجیکٹس میں سرفہرست ہے، اس منصوبے کی سی پیک انرجی پراجیکٹس کی ترجیح لسٹ میں شمولیت بہترین فیصلہ ثابت ہوگا-

The post پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگارہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email