ڈی سی لاہور کا داتا دربار پر عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے داتا دربار پر عرس کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت داتا دربار کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد، ایم سی ایل، واسا، لیسکو، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے شرکت کی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ایم او آرز کو داتا دربار کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایات کردی، ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

  عمر شیر چٹھہ نے داتا دربار میں قائم کنٹرول روم کے حوالے سے بھی بریفنگ لی، ڈی سی لاہور نے اجلاس کے بعد داتا دربار کا دورہ بھی کیا، داتا دربار عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری، متعلقہ ایس پی رضوان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد، امن کمیٹی کے ممبران، علماء اکرام، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران بھی ہمراہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ تھے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے داتا دربار مزار پر فاتحہ پڑھی اور دعا بھی کی، ایڈمنسٹریٹو داتا دربار نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو انتظامات کے متعلق بریفنگ دی، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے مطابق 26، 27 اور 28 کو داتا دربار میں عرس کی تقریبات منقعد ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ تقریبات شروع ہونے سے قبل ہمیں تمام تر انتظامات کو اولین ترجیحات پر مکمل کرنا ہے، 28 ستمبر کو حضرت امام حسین علیہ السلام چہلم بھی ہے، ہمیں داتا دربار عرس اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر انتظامات کو بروقت مکمل کرنا ہے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے، سول ڈیفنس کے رضا کار پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے داتا دربار کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور کنٹرول روم میں بھی انتظامات کو چیک کیا۔

The post ڈی سی لاہور کا داتا دربار پر عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email