طلباء کو اعلیٰ تعلیم دیں گے جس سے ان کا مستقبل روشن ہوگا ، بابر عوان

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر عوان نے کہا ہے کہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم دیں گے جس سے ان کا مستقبل روشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر عوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے ملک میں یکساں نصاب نافذ کر دیا گیا ہے جس سے طلبہ مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جو بچے یتیم ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو رحمت سے نوازتا ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے احساس پروگرام کے تحت طلباء کو فنڈز مختص کیے ہیں ، اس حوالے سے پاکستان بیت المال نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

بابر عوان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت بچوں کو اسکالر شپ دی جائے ، جو مستحق طالب علم ہیں ان کی فہرست بنائیں ان کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ فراہم کریں گے ، اپنے وقت سے پہلے وطن کے لیے وقت نکالیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر عوان نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے مضبوط فوج پاکستان کے پاس ہے جو بارڈر پر ملک کی حفاظت کے لیے کھڑی ہے ، طلباء کو اعلیٰ تعلیم دیں گے جس سے ان کا مستقبل روشن ہوگا اور پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات کومتنازع بنانےکی کوشش کی جارہی ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکےگی ،مشین سے ڈرتےکیوں ہیں؟

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےکیوں بھاگ رہی ہے ، مشین سے ڈر کر بھاگنےوالوں کوقوم کو جواب دینا پڑیگا ، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینےپربھی جواب دیناہوگا ، تاثردیاجارہاہے کہ اگلاالیکشن چوری کرنےکیلئےای وی ایم لارہےہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا تھا کہ الیکشن عمران خان نےنہیں عبوری حکومت نےکروانےہیں ، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن سےبات کی،صرف کمیٹی کمیٹی کھیلتےرہے ، اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پر آخری باردعوت دےرہےہیں۔

The post طلباء کو اعلیٰ تعلیم دیں گے جس سے ان کا مستقبل روشن ہوگا ، بابر عوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email