پاک چین تعلقات کے پیش نظر سی پیک کی بہت اہمیت ہے ، اسدعمر

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کے پیش نظر سی پیک کی بہت اہمیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ داسوواقعے میں ملوث لوگوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا ، سی پیک کےکچھ نئےمعاہدےاورایک نیاجوائنٹ ورکنگ گروپ بنایاہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری بڑھنےسےسیکورٹی اہمیت بڑھتی جارہی ہے ، وزیراعظم بہت جلدکےسی آر پروجیکٹ کےانفرااسٹرکچرکاافتتاح کرینگے ، وزیراعظم کراچی جاکرکےسی آر کاافتتاح کرتے نظرآئیں گے ، سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہےاور انڈسٹریل زون بھی بن رہے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر میٹنگز چل رہی ہیں ، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے ، پاک چین تعلقات کے پیش نظر سی پیک کی بہت اہمیت ہے ، سی پیک کوترجیح دینےکی چین اورپاکستانی قیادت کی واضح ہدایت ہے ، آئی ٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ شروع کرنے کافیصلہ ہوا ہے۔

اسدعمر نے کہا ہے کہ ہماری معیشت میں زراعت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ، مستقبل کی دنیا آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی دنیا ہے ، چین اور امریکا میں ٹیکنالوجی کا مقابلہ چل رہا ہے ، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے ، بڑی تعدادمیں نوجوان آئی ٹی کےسیکٹرمیں کام کررہےہیں،تعلیم حاصل کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ، امید ہے رواں سال بھی آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ، کل ایکنک اجلاس میں کے سی آر منصوبے کی منظوری متوقع ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، سی پیک ہمسایہ ملک کی آنکھوں میں کھٹکتاہے۔

The post پاک چین تعلقات کے پیش نظر سی پیک کی بہت اہمیت ہے ، اسدعمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email