پشتون ثقافت میں تنوع اور انفرادیت پائی جاتی ہے ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پشتون ثقافت میں تنوع اور انفرادیت پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پشتون ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون بہادر اور بے باک قوم ہے ، پشتون ثقافت قدیم اور پر اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت کے رنگوں میں پاکستانیت جھلکتی ہے ، صدیو ں سے زمانہ پشتون ثقافت کا معترف ہے ، پشتون ڈے منانے کا مقصد صوبائی ہم آہنگی کا فروغ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مختلف خطوں سے منسوب دن منانے سے باہمی محبت بڑھتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فریسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے 3سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی  جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا ۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا جبکہ نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن  جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے ۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں جبکہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فریسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

The post پشتون ثقافت میں تنوع اور انفرادیت پائی جاتی ہے ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email