آج ایک فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈئیے کا شناختی کارڈ استعمال کر کے ویکسینیشن کروائی ، وزیرجیل خانہ جات

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ آج ایک فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈیے کا شناختی کارڈ استعمال کر کے ویکسینیشن کروائی، اب پتہ نہیں اس میں مریم صفدر بھی شامل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرجیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے شائقین کرکٹ پاکستان کو دکھ ہوا
بیگم صفدر اعوان کو نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے کی خوشی ہوئی اور انہوں نے اس پر طنزبھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس عمل سے ان کی بھارت حکومت نواز سوچ یاری و رشتہ داری نظر آتی ہے۔

واضح رہےکہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو لا ہور میں کورونا  ویکسین لگادی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔

ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مر یم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاورباعث تشویش ہے۔

 مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسی نیشن لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جس کا ریکارڈ موجود ہے اور این سی او سی کے پاس اندراج بھی کر دیا گیا ہے، اس سے بڑی ناکامی اور نااہلی اس حکومت کی کیا ہو سکتی ہے، سوال یہ ہے کہ میاں صاحب کا آئی ڈی  کارڈ بلاک ہے تو انٹری کیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہورمیں کورونا ویکسین لگی ہے، این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

The post آج ایک فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈئیے کا شناختی کارڈ استعمال کر کے ویکسینیشن کروائی ، وزیرجیل خانہ جات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email