مریم صفدر کو تاخیری حربے نہیں چوری کا حساب دینا ہوگا، ڈاکٹر شہباز گِل

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو تاخیری حربے نہیں چوری کا حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم صفدر کو تاخیری حربے نہیں چوری کا حساب دینا ہوگا،ایون فیلڈ کیس میں مریم صفدر نے 6 میں سے4 بارسماعت ملتوی کروائی ہے۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مریم صفدر نے آج ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور ش کے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اقتدار و لالچ کی دوڑ میں نااہل خاندان کی لڑائی کھل کر سامنے آچکی ہے،مریم صفدر جس ‏‎ن لیگ  کا حصہ ہیں وہ دراصل ناکام و نااہل لیگ ہے۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کی نااہل لیگ سیاست نہیں مال بچاؤ مشن پر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ذلت و رسوائی دیکھنی ہے تو پاناما لسٹ دیکھ لیں،ذلت و رسوائی دیکھنی ہے تو پنٹ ہاؤس پائرٹس، ڈیلی میل اور بی بی سی کی کرپشن سٹوریز دیکھیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ لندن ویزہ ایکسٹینشن کیلئے جھوٹ بولنے والے مفرور کی ذلت کو محسوس کریں۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان پر مسلط حکمرانوں کو چور اور منی لانڈرر کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان دنیا کے لیڈران کیلئے قابلِ تقلید مثال کے طور پر متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی تعریف کی گئی۔

The post مریم صفدر کو تاخیری حربے نہیں چوری کا حساب دینا ہوگا، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email