لندن میں بیٹھے نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگادی گئی

لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو لا ہور میں کورونا  ویکسین لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔

ریکارڈ کے مطابق  نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مر یم نواز نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاورباعث تشویش ہے۔

 مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کورونا ویکسینیشن لگانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جس کا ریکارڈ موجود ہے اور این سی او سی کے پاس اندراج بھی کر دیا گیا یے، اس سے بڑی ناکامی اور نااہلی اس حکومت کی کیا ہو سکتی ہے، سوال یہ ہے کہ میاں صاحب کا آئی ڈی کارڈ بلاک ہے تو انٹری کیسے ہو گئی۔

واضح رہےکہ لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگی ہے، این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج ایک فراڈیے نے اپنے سے بڑے فراڈیے کا شناختی کارڈ استعمال کر کے ویکسی نیشن کروائی ، اب پتہ نہیں اس میں مریم صفدر بھی شامل ہوں۔

 

The post لندن میں بیٹھے نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگادی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email