پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے، عثمان خواجہ

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے کرکٹ ٹورز ختم ہونے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بھی یہی صورتحال ہو تو کوئی انڈیا کو نو نہیں کہے گا،   پیسہ بولتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا  پاکستان میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں، میں نے اس کے علاوہ کچھ نہیں سنا کہ لوگ وہاں محفوظ ہیں، پاکستان کے ٹورز کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹور ختم ہونے کو دھرا معیار قرار دیا اور منی ٹاکس سے جوڑ دیا، کرکٹ کے لحاظ سے  یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔

عثمان خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کے لیے پاکستان کو نو کہنا آسان ہے کیونکہ یہ پاکستان ہے،  میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالکل بنگلہ دیش پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔

The post پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے، عثمان خواجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email