سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سندھ کیلئے بےتحاشہ فکر مند ہیں ، سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کے چنگل سے نکلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سندھ کے لوگوں کیلئے پیغام دیا ہے ، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ، وزیر اعظم کے ترقیاتی فنڈز سے کراچی میں کام کیے گئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم نے کراچی کی گلیوں میں کام کروایا ، کراچی کے پارکس کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعظم کو بتایا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن کے چیف مینیجر بنے ہوئے ہیں، نالائق اعلیٰ کہتا ہے کہ ہمیں صحت کارڈ کی ضرورت نہیں، سندھ کے باشعور لوگ ضرور کھڑے ہونگے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا 2018 میں ہم اچھے امیدوار کھڑے نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں ہارے، وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں عوام مصیبت میں ہیں، وزیراعظم نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سندھ کے لیے فکرمند ہوں، گھبرانا نہیں ہے، پی ٹی آئی سندھ میں 2023 میں حکومت بنائے گی، بلاول کے حلقہ لاڑکانہ اور زرداری کے حلقہ نواب شاہ میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سندھ پی ٹی آئی کا ہوگا، بہت جلد سندھ سے بڑی بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

The post سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email