بزدار حکومت کا قیدیوں کےلئے بڑا اقدام

بزدار حکومت جیل کے قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کے خاتمے اورانہیں بنیادی سہولتیں دینے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر پولیس پریزن وین میں قیدیوں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ سیٹیں لگانے اور وین کو ہوا دار بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغازکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس ضمن میں تیار کی جانیوالی پہلی پولیس پریزن وین کا معائنہ کیااور وین میں قیدیوں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس پریزن وین میں قیدیوں کیلئے ہواکی فراہمی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تیار کی جانے والی پولیس پریزن وین میں لکڑی کی سیٹوں کی جگہ فوم کی آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں ، پولیس پریزن وین میں ہوا کیلئے ایگزاسٹ فین لگائے گئے ہیں جبکہ وین میں پولیس اہلکاروں کیلئے بھی پنکھے لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں 300 پولیس پریزن وین میں آرام دہ سیٹیں لگائی جائیں گی اور انہیں ہوا دار بنانے کیلئے ایگزاسٹ بھی لگائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 72 نئی پولیس پریزن وین خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔  ان وین کی خریداری پر 95 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ نئی وین میں آرام دہ سیٹیں اور ایگزاسٹ موجود ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ قیدی بھی انسان ہیں اوروہ بنیادی سہولتوں کے حقدار ہیں۔ قیدی وین میں جن حالات سے گزرتے ہیں وہ ناقابل بیان ہے۔ہمارے ا س اقدام سے قیدیوں کو بنیادی سہولتیں ملیں گی۔

اس مو قع پرایس ایس پی موٹرٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تیار کی جانیوالی پہلی پولیس پریزن وین میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

واضح رہےکہ انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

The post بزدار حکومت کا قیدیوں کےلئے بڑا اقدام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email