کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی، ملیر  سعود آباد ، شارع فیصل پر ہلکی بارش ، جبکہ گلشن حدید ، گڈاپ ، اسٹیل ٹاؤن میں بھی بارش جاری ہے.

 محکمہ موسم  کے مطابق صفورہ ، سعدی ٹاون، اسکیم 33اطراف بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے محکمہ مو سمیات نے ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

یاد رہے محکمہ مو سمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک کم دباؤ تشکیل پا سکتا ہے جو کہ وسطی بھارت پر موجود ہوگا۔ اس کے سبب بڑے پیمانے پر نمی والی ہوائیں بالائی پاکستان میں داخل ہونگی جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں انتہائی تیز بارشوں کا سبب بنیں گی۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email