علی ظفر کا پشتو گانا مداحوں کو بھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکار علی ظفر نے پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ ریلیز کردیا ہے۔

گلوکار علی ظفر کے گانے کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

گانا ’لار شہ پیخور‘ کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ہے، اس کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی ہے جبکہ ہدایات ولید عالم نے دی ہیں۔

’گانے میں لار شہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ گانے میں جہاں علی ظفر کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے، وہیں گل پانڑہ کے ڈانس سمیت گانے کی موسیقی اور ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں۔

’لار شہ پیخور‘ گانے کو علی ظفر اور گل پانڑہ سے قبل بھی متعدد گلوکاروں نے گایا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ پشتو زبان کا معروف گانا ہے، جسے دیگر گلوکاروں نے بھی مختلف اوقات میں گایا ہے۔

The post علی ظفر کا پشتو گانا مداحوں کو بھا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email