انصاف کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے حکومت ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہے، علی محمد خان

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ انصاف کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے حکومت ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس سپریم کورٹ کے ماتحت آتی ہیں، امید ہے ماڈل کورٹس کا جواب سپریم کورٹ سے جلد آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل کورٹس کے قیام کے لیے حکومت فنڈز جاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ انصاف کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے حکومت ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کورٹس کو ماڈل کورٹس کے طرز پر بنانے کی بہت ضرورت ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی پاکستان شاہدہ اختر علی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کا بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے لیے نیپرا نے اب تک کوئی کام نہیں کیا ہے۔

شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کے نام پر عوام سے اضافی بلز وصول کیے جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ طاہرہ اورنگزیب نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس پر دو سال سے سوال زیر التوا ہے۔ کوئی ادارہ حکومت کو جواب نہیں دیتا، یہیں سے اپنی اہمیت دیکھ لیں۔

The post انصاف کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے حکومت ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہے، علی محمد خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email