خواتین کو شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیے،منیب بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف رکھنا چائیے۔

اداکار منیب بٹ نے کہا کہ خواتین کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف رکھتے ہوئے شوہر کو زیادہ سے زیادہ محبت اور توجہ دینی چاہیے۔

حال ہی میں منیب بٹ نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکار سے ان کے خوف اور فوبیا کے بارے میں سوال کیا لیکن جواب دینے سے پہلے اداکار نے میزبان سے ہی سوال کر لیا کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کو سب سے زیادہ خوف کس بات کا ہوتا ہے؟

اداکار منیب بٹ کے پوچھنے پر میزبان نے جواب دیا کہ مجھے ہر وقت اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف رہتا ہے۔

میزبان کے جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ ’یہ ڈر تو ہونا چاہیے، یہ ڈر تو ہر خاتون میں ہونا چاہیے تاکہ اس خوف سے وہ اپنے شوہر کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھ سکے۔

منیب بٹ نے مزید کہا کہ ’خواتین کو اپنے شوہر کاخیال رکھنا چاہیے اور اُنہیں اتنی محبت دینی چاہیے کہ وہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ ہی نہ سکیں۔‘

واضح رہے کہ  منیب بٹ کی شادی 2018ء میں ایمن خان سے ہوئی تھی اور اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام امل ہے۔

The post خواتین کو شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیے،منیب بٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email