جن کا کوئی کام نہیں وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں ، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جن کا کوئی کام نہیں وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو بار بار معطل کیا گیا،مجھے ہائی جیکر بناکر گرفتار کیا گیا ، صبح کو میں وزیراعظم تھا رات کو میں ہائی جیکر تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر غداری کا کیس بنایا تاکہ مجھے پھانسی دی جاسکے ، وزیراعظم کبھی پھانسی چڑھتے ہیں ،کبھی جلاوطن ہوتے ہیں اور کبھی ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے ، یہ سلوک وہ کرتے ہیں جو اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہیں ، یہ کھیل ہمیشہ سے ہی کھیلا جاتا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آپ خود سے وعدہ کریں ،اگر کوئی آپ کی وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کرے تو آپ کے قدموں میں لغزش نہیں آنی چاہیے ، اگر آپ کھڑے رہے تو کوئی قوت آپ کو جھکا نہیں سکتی ، باطل کو حق کے سامنے جھکنا پڑتا ہے ، اپنی کم قیمت لگواکر کسی کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے ، واجپائی پاکستان چل کر آتے تھے ،پاکستان کا احترام کرتے اور وجود کو تسلیم کرتے تھے۔

نوازشریف نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلانے کےلیے انکے پاس ووٹ نہیں تھے ، جو پاکستان کو تمیز سیکھانا چاہتے تھے ان کو جھک کر خود پاکستان آنا پڑا ، ایسے کونسے پاکستانی ہیں جو ان کو ووٹ ڈالتے ہیں میں تو حیران ہوتا ہوں ، آج ہمارے بچوں کو بدتمیزی سیکھائی گئی یہ تبدیلی آئی ہے ، دس،دس دفعہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے پی ٹی آئی میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ میں ان کو چند سیٹیں ملیں ، آج اصول اور ایک نظریہ اپنائیں اور عزت پر سمجھوتہ مت کریں ، لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں شہبازشریف نے کلیدی رول ادا کیا ، ہم بہت جلد جی 20ممالک میں شامل ہونے والے تھے ، ہمارے اشرف غنی اور حامد کرزئی سے بھی اچھے تعلقات تھے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اس سلیکٹڈ کو لانے کی ضرورت کیا تھی اگر لانا تھا تو کوئی کام کا بندہ لاتے ، آج یہ سوچ رہیں ہونگے ہمیں یہ کام کرنا ہی نہیں چاہیے تھا ، اس شخص نے وزیراعظم کے عہدے اور سیاسی کلچر کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

The post جن کا کوئی کام نہیں وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں ، نوازشریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email