کراچی میں جاری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ

نیول اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام  اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ جاری  ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان ائیرفورس کے پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کرلی،رضوان علی نے 30ویں 36ویں اور 54ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔

پاکستان ائیرفورس کی جانب سے چوتھا گول عبدالرحمن نے بنایا۔

رضوان علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجن کو پاکستان ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپین سمیع اللہ خان نے مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا۔

دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن نیشنل بینک نے پاکستان آرمی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔

نیشنل بینک کی جانب سے محمد دلبر، ابوبکر محمود اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا جبکہ نیشنل بینک کے فیصل قادر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تیسرا میچ پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا جو کہ دو دو گولوں سے برابر رہا۔

پاکستان واپڈا کی جانب سے علیم بلال اور علیم عثمان نے گول اسکور کئے جبکہ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے وسیم اکرم اور علی انور نے فول اسکور کئے۔

میچ کے مین آف دی میچ ماڑی یٹرولیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق قرار پائے۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین ناصڈر علی اور پاکستان کے سابق کھلاڑی ندیم این ڈی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

The post کراچی میں جاری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email