وزیرِ اعظم سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو بریفنگ ہوئے کہا گیا کہ مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک 2 لاکھ چار ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ اکاؤنٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک بیرونِ ملک سے 2.3 ارب ڈالر بھیجے جاچکے ہیں۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے.

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق ٹپس دیں جبکہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا  بھی مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے  کھلاڑیوں کو ہدایت دی  کہ موجودہ حالات میں بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔ آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے جبکہ  آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔ آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے، بدر میں 313 نے بڑی فوج کو شکست دی اور صرف 13 سال میں دنیا کی سب سے بڑی سلطنتوں، رومیوں اور فارسیوں کو شکست دے دی۔ ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ ٹیکنیک کو متعارف کرایا۔ ہار سے انسان سیکھتا ہےکوئی بھی کامیاب شخص ایسا نہیں گزرا جو زندگی میں ہارا نہ ہو جبکہ دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان اپنی غلطیوں کو سدھارتا ہے۔

 وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے، آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہیے۔ میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپکو جارہانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی،میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں پوری قوم کی آپسے امیدیں وابستہ ہیں، ٹیم کو اعصابی طور پر مضبوط کریں. پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے پریشر سے لطف اندوز ہونا سیکھیں۔

The post وزیرِ اعظم سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email